پاراچنار پشاور شاہراہ کھلوانے کیلئے

پاراچنار پشاور شاہراہ کھلوانے کیلئے جرگہ کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاراچنار پشاور شاہراہ کھلوانے کیلئے شرکاء امن مارچ اور انتظامیہ کے مابین جرگہ کامیاب رہا۔ پاراچنار مرکزی شاہراہ کو محفوظ بنانے پر فریقین کے مابین اتفاق ہو گیا، فریقین میں معاملات طے پا جانے کے ساتھ ہی سمیر کے مقام پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔
قبائلی رہنما جلال بنگش کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاراچنار پشاور شاہراہ کھلوانے کے پہلے مرحلے میں قافلےکی صورت میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی اور مرکزی شاہراہ کو اگلے ہفتے سے آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جرگے میں یہ بھِ طے پایا کہ شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات پر پاراچنار پشاور مرکزی شاہراہ بند کردی تھی۔
یاد رہے کہ ایک ماہ کے قریب عرصہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے لاکھوں آبادی اپنے علاقے میں محصور ہو گئی تھی، اس لئے قبائل کی جانب سے امن مارچ اور دو روز سے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا تھا، تاہم پاراچنار پشاور شاہراہ کھلوانے کیلئے شرکاء امن مارچ اور انتظامیہ کے مابین جرگہ کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی والے غزہ کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، طارق فضل چوہدری