ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کر لی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود کوٹ پٹھان موڑ پر گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ نعش کی شناخت ریٹائرڈ ایف سی صوبیدار زیت اللہ کے نام سے ہوئی۔
تحقیقات کے مطابق مرحوم کا تعلق سابق ایف آر لکی مروت شادی خیل سے ہے، پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments