بجلی ٹرانسفرمر چوری کے واقعات

کاٹلنگ، بجلی ٹرانسفرمر چوری کے واقعات میں اضافہ، علاقہ مکین پریشان

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے تھانہ باٸیزی کی حدود میں بجلی ٹرانسفرمر چوری کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے، یوسی الو اور یوسی قاسمی میں متعدد مقامات پر ٹرانسفرمر چوری ہونے کے واقعات پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں پانچ بار ٹرانسفرمر چوری کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، ٹرانسفرمر چوری سے علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو جاتی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے پانی تک ناپید ہو جاتا ہے ۔
پولیس اور واپڈا حکام کو فوری اطلاع دیدی گئی ہے جس کے بعد چوری روکنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، ٹرانسفارمر چوری ہونے سے علاقہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے، اس حوالے سے عوام نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما شہریار آفریدی کی 21روزہ راہداری ضمانت منظور