ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں ساتھیوں سے مل کر والدین کو کنویں میں پھینکنے والا قاتل بیٹاگرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دوستوں کی تلاش کیلئے چھاپوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے نعشیں 2ماہ بعد کنویں سے برآمد کر لیں۔
واقعات کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے دو دوستوں سے مل کر اپنے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد کنویں بھی پھینک دیا تھا، پولیس نے 2ماہ بعد میاں بیوی کی لاشیں برآمد کر کے انہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے والدین کو کنویں میں پھینکنے والا قاتل بیٹاگرفتار کر لیا جبکہ اس کے باقی دو دوستوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تاکہ جلد از جلد انہیں بھی گرفتار کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments