صوابی جلسے میں کارکنان کی آمد

صوابی جلسے میں کارکنان کی آمد جاری، قائدین بھی پہنچ گئے

ویب ڈیسک: صوابی جلسے میں کارکنان کی آمد جاری ہے تاہم تحریک انصاف کے قائدین شیخ وقاص اکرام اور عاقب اللہ سمیت دیگر قائدین پنڈال پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کےلیے تیار کئے گئے پنڈال کارکنوں کےلیے 5 سے 8 ہزار کے قریب کرسیاں لگا دی گئی ہیں، پنڈال میں روشنی کےلیے لائٹوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ جلسے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
جلسہ کے دوران وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ صوبہ بھر سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جن میں خواتین بھِی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صوابی جلسے میں کارکنان کی آمد جاری ہے تاہم تحریک انصاف کے قائدین شیخ وقاص اکرام اور عاقب اللہ سمیت دیگر قائدین پنڈال پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگرپرفرد جرم عائد