علامہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر

علامہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کاخواب دیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کاخواب دیا، علامہ اقبال کی شاعری لازوال ہے۔ علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا پر گہرا اثر کیا، علامہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کاخواب دیا، اس کے ساتھ ساتھ برصضیر کے مسلمانوں کو اتحاد کا درس بھی اس میں پہناں ہے۔
اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام مصورِ پاکستان کے تصور سے وجود میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے پی ٹی آئی کی رہنمائی کرنے کا الزام مسترد کر دیا