آلودہ ترین شہروں میں لاہور

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، فضا مضر صحت قرار

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں سموگ بدستور موجود، جس سے صوبہ کے کئی شہر متاثر ہو رہے ہیں، فضائی آلودگی سے پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید متاثر اور وہاں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے حساب سے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
ماہرین صحت کی جانب سے پنجاب کی فضا مضر صحت قرار دے دی گئی ہے جبکہ ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اس علاقے کا اے کیو آئی 1327 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گرین لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح760 تک پہنچ گئی۔
دھند اور سموگ کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2، لاہور سے کوٹ سرور تک جبکہ موٹروے ایم3 سمندری سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا، پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا 13دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان اجتماع کا اعلان