کوئٹہ دھماکہ میں درجنوں افراد

کوئٹہ دھماکہ میں درجنوں افراد کی شہادت پر دل افسردہ ہے، مولانا

ویب ڈیسک: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ میں درجنوں افراد کی شہادت پر دل افسردہ ہے، یہ واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے ، جے یو آئی کارکن ہسپتال پہنچ کر تعاون کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، جبکہ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، اس واقعہ پر ملک بھر سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ میں درجنوں افراد کی شہادت پر دل افسردہ ہے،

مزید پڑھیں:  نرگس فخری کی بہن دہرے قتل کے جرم میں گرفتار