ویب ڈیسک: کوئٹہ دھماکہ کے بعد ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز پر سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، اس حوالے سے انسپیکٹر جنرل ریلوے پولیس رائو سردار علی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ کے بعد ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور دیگر تنصیبات پر سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ریلوے پولیس کی اضافی نفری اور تمام بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنز پر بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ریلوے سٹیشنز پر تعینات بی ڈی ایس یونٹ تمام مسافروں ٹرینوں کی روانگی سے قبل مکمل سرچنگ کرے گا۔
اس کے علاوہ ریلوے سٹیشنز پر مسافروں اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی جائے گی، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز پر واک تھرو گیٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ریلوے پولیس کو کہنا ہے کہ تمام سٹیشنوں پر غیر متعلقہ گھومنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments