بھارت نے پاکستان نہ آنے سے

چمپئنزٹرافی، بھارت نے پاکستان نہ آنے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انڈین ٹیم آنے سے انکار کر دیا، بتایا جا رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان نہ آنے سے آئی سی سی کو مطلع کر دیا۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے آئِی سی سی کو باضابطہ طور پر بتادیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو حکومتی اجازت نہ ملنے کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل پر ایونٹ میں شرکت کی خواہش مند ہے۔ اس کے لیے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے وینیوز پر غور کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا پر کم و بیش دو ماہ سے کہا جا رہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا تو یہ بات کم و بیش دو ماہ سے کہہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی تحریری طور پر کوئی بات آئی تو لائحہ عمل کیلئے حکومت سے رابطہ کرے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انڈین ٹیم آنے سے انکار کر دیا، بتایا جا رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان نہ آنے سے آئی سی سی کو مطلع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا میں تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد