کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی ابتدائی

کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق دھماکہ صبح 8بج کر 20 منٹ پر پلیٹ فارم نمبر1 کے داخلی دروازے پر ہوا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت پلیٹ فارم نمبر1 پر کوئی ٹرین موجود نہ تھی، جبکہ جعفر ایکسپریس نے ساڑھے 8 بجے پہنچنا تھا، خوش قسمتی سے پلیٹ فارم نمبر2 پر موجود مسافر محفوظ رہے۔
تحقیقاتی رپورٹ مِیں بتایا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشن دھماکہ خودکش تھا، جس میں 7 سے 8 کلو دھماکہ خیر مواد خودکش بمبار نے جسم سے باندھ رکھا تھا، خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے، اور خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔
کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق دھماکے کی نوعیت خود کش معلوم ہوتی ہے، دھماکے کی پہلی اطلاع کوئٹہ کنٹرول روم میں موصول ہوئی، جس کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام علاقہ کو کارڈن آف کر دیا، ڈی ایس پی سپیشل برانچ ریلوے و دیگر ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے، دھماکہ کے بعد ریسکیو آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
یاد رہے آج کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل2024 منظور، وی سی مدت 4سال مقرر