ہارس اینڈ کیٹل شو ثقافتی میلہ

ہارس اینڈ کیٹل شو ثقافتی میلہ، دوسرے روز بھی مقابلے جاری

ویب ڈیسک: تین روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو ثقافتی میلہ کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم پشاورمیں دوسرے روز بھی اپنے عروج پر رہے۔ دوسرے روزنیزہ بازی، مخہ، ڈاگ اوراونٹ ریس کے مقابلوں نے شائقین سے خو ب داد وصول کی، جبکہ دوسرے روز بھی کبوتر ریس، آرٹ نمائش، مشاعرہ اور فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
ہارس اینڈ کیٹل شو ثقافتی میلہ کے دوسرے روز شام سے رات گئے منعقدہ میوزیکل شو نے بچوں اور جوانوں کو خوب محظوظ کیا۔ ثقافتی شو میں زرسانگہ، ذیشان غزنوی اور جیم بینڈ نے دلکش پرفارمنس سے زبردست سماں باندھ دیا تھا، اور شائقین میوزک سے خوب محظوظ ہوئے۔
تین روز ایونٹ کے فائنل مقابلے و اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی۔ تین روزہ اپنی نوعیت کی پہلے ایونٹ کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے رنگا رنگ تقریب میں کیا تھا، جس کا اہتمام محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان، اعلی سرکاری حکام، مختلف ثقافتی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی، شائقین اور عوام نے شرکت کی.
تقریب میں موسیقی اور روایتی ڈانس پیش کرنے کیساتھ ساتھ ڈاگ اوراونٹ ریس و ڈانس کا بھی بہترین مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ان تین روزہ روایتی کھیلوں میں کبڈی، دنگل، اونٹ ریس، اونٹ دانس، ڈاگ ریس سمیت دیگر 16 مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، کل تیسرے روز بھی زیادہ ترمقابلے منعقد ہونگے، یاد رہے کہ شائقین کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔
مہنگائی اور دیگر پریشانیوں کا شکار عوام کیلئے یہ ایک بہترین تفریح ہے، اس تین روزہ ایونٹ میں‌عوام نے بہت دلچسپی دکھائی، اس دوران مقابلوں کے فاتحین اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی دل کھول کر داد دی.

مزید پڑھیں:  تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطا تارڑ