ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6دہشت گرد ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں 6دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوںسے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ 6دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، یکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
Load/Hide Comments