ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیویٹ جیٹ ہائر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے، پنجاب میں اسموگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواں میں گھوم رہے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، فارم 45 والے لیڈرز عوام کے غم خوار اور فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا مریم نواز کا یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپناعلاج کروا سکیں، پنجاب کے اسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن خود علاج باہر سیکراتی ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
Load/Hide Comments