ویب ڈیسک: شبقدر میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور جواں سالہ بیٹے کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقہ دلہ زاک میں پیش آیا جہاں سفاک شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور جوان سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
فائرنگ کی زد میں آکر قاتل کی 8سالہ بیٹی بھی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی ایس پی شبقدر نے بتایا کہ ملزم ذہنی مریض ہے جس نے گھریلو ناچاقی کی بناء پرفائرنگ کی ۔
پولیس نے زخمی بیٹی کی مدعیت میں قاتل باپ کے خلاف دوہرے قتل کیس کا مقدمہ تھانہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments