ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔
ذرئع کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے حکومتی فیصلوں کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملے پر تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے۔
Load/Hide Comments