لبنان پر حملے تیز

اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کردیئے ،مزید 31افراد شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز کردیئے گئے ، تازہ فضائی بمباری کے نتیجے میں مزید 31افراد شہید ہو گئے ۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے Baalbek-Hermelکے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد شہید ہوئے جبکہKnaisssehنامی علاقے میں کیے گئے حملے میں 11 افراد جان سے گئے۔ اس حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دہشت گرد، آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ذخیرے کے مقامات کو تباہ کیا گیا۔
ہفتے کو ان حملوں سے ایک روز قبل وزارت صحت نے بتایا تھا کہ جنوبی شہر طائر میں اسرائیلی حملوں میں7 افراد شہید ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈاے کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  سبزیوں کی قیمت کو پر لگ گئے، پیاز 140، آلو 110 اور لہسن 680 روپے کلو