لاہور آلودہ ترین شہروں میں

لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، سانس لینا محال

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیاصوبائی دارالحکومت لاہور آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست ہے ۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 753تک جا پہنچی ہے،شہر کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1391، امریکی قونصلیٹ کا 860 جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 806 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عسکری 10 کے علاقے کا اے کیو آئی 725 تک جا پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ ملتان کا اے کیو آئی 527 ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 کو چھوگیا ہے۔
فضا میں زہریلے ذرات کے باعث شہریوں کو سانس لینے سمیت کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئرکرم میں بگن کمیٹی کا ممبر قتل، تحقیقات شروع