برگز کی دکان میں سلنڈر دھماکہ

اسلام آباد : برگر کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ،خاتون سمیت2افراد زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں برگر کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایف مرکز میں پیش آیا جہاں برگر کی دکان میں گیس سلنڈر سے زور دار دھماکہ ہوا ۔
دھماکے میں خاتون سمیت دو افراز شدید زخمی ہوگئے جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کھنہ پل کے قریب شہریوں نے گھروں کے نیچے بڑے بڑے سلنڈروں کی دکانیں کھولی ہیں جس کے باعث اہلیان علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ