صدربائیڈن کی دعوت قبول

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدربائیڈن کی دعوت قبول کرلی، ملاقات شیڈول

ویب ڈیسک: امریکہ کے نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کرلیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بدھ کو شیڈول ہے۔
وائٹ ہائوس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کرلیاجس کے مطابق نومنتخب اور سبکدوش صدور کی ملاقات بدھ کی صبح 11بجے اوول آفس میں ہوگی۔
امریکا میں روایتی طور پر سبکدوش صدر نئے منتخب صدر سے ملاقات کرتا ہے، 2020میں انتخابات ہارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس روایت کو توڑ دیا تھا اور نومنتخب صدر جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کی تھی۔
دوسری جانب نو منتخب امریکی صدرکی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کی تیاریاں جاری ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی پرکاپ انتیس کا سربراہی اجلاس آذربائیجان میں 11 سے 22 نومبر کو ہوگا۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ایگزیکٹو آرڈرز اور اعلانات تیار کرلیے ہیں معاہدے سے علیحدگی کے بعد مغربی زمین کو کان کنی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو میں گرینڈ جرگہ: کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ