فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

لکی مروت میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ،والد زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ محلہ مینا خیل لکی سٹی میں پیش آیا جہاں ڈینٹل ڈاکٹر نے فائرنگ کرکے عمران اور شوکت نامی دو بھائیوں کو قتل کردیاگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتولین کا والد زخمی ہو گیا۔
تھانہ لکی سٹی نے ملزمان ڈینٹل ڈاکٹر جہانگیر خان اور قیضار کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولین نے 15000روپے ایڈوانس دیئے تھے لیکن ڈاکٹر مصنوعی دانت بنانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا ۔
مقتولین کے والدبہا در خان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کو برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی، پیوٹن