موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

ایبٹ آباد میں ٹرک نے 3موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ، ایک جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں ٹرک نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ، ایک جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد کے علاقہ سلہڈ موڑ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے اوور ٹیم کرنے والے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ۔
حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولیس تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد