ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی رہنماء زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں ۔
اس سلسلے میں لوئردیر میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مسلم لیگ کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء امیر مقام کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ اتحادیوں کی کوششوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،سازشی ٹولے کے تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود 23فیصد سے کم ہو کر 15فیصد پہ آگئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندیوں پر ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ صوابی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا کر قومی وقار کا سودا کیا گیا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سیلاب اور عسکریت پسندی سے متاثرہ خطہ ہے،وفاقی حکومت سے ٹیکسز میں مزید استثنیٰ لیں گے،قیدی نمبر 804کے بیانیہ سے عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments