دہشتگرد کی تفصیلات

کوئٹہ خودکش دھماکہ :بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکہ میں ملوث بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
بی ایل اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تفصیلات اور تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔
جاری کی گئی تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔
دہشت گرد رفیق نے جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے، اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔
را کی طرف سے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کو برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی، پیوٹن