وزیراعظم آج سعودی عرب

وزیراعظم آج2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف آج 2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج 10 نومبرکو ریاض پہنچیں گے، کل عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطی کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطی کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی روس کے ساتھ خام تیل خریداری کے معاہدے کی تردید