ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان مختلف2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 4دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا ۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں پاکستان افغانستان سرحد سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے اسپن وام کے علاقے میں مانیٹر کیا، جہاں دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد جبکہ دو زخمی ہو گئے،علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔
Load/Hide Comments