لکی مروت میں 5روزہ انسداد پولیو

لکی مروت میں 5روزہ انسداد پولیو مہم شروع،1013ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں 5روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، 11 تا 15 نومبر جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت فہد وزیر نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر لیا، مہم کیلئے ایک ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے بچی کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا، مہم 11 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہے گی ، اس دوران 40 یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس مہم کے دوران 2 لاکھ 5 ہزار 532 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئینگے ۔
پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 1013 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان میں 920موبائل ٹیمیں، 52 فکسڈ، 31 ٹرانزٹ اور10 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کی مؤثر نگرانی کے لئے 54یونین کونسل چیئر پرسنزاور 260 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔
لکی مروت میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 1500 پولیس جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے کے لئے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کوپارٹی لیڈرزسےزیادہ اہلیہ پراعتماد ہے:معاونین بشریٰ بی بی