رستم میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس

رستم میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد، ملکی سالمیت کیلئے دعائیں

ویب ڈیسک: رستم میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر قاری اکرام الحق کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے، اس کا تحفظ ہم آخری سانس تک کریں گے، نوجوان نسل عقیدہ وحدانيت، وعقیدہ رسالت اور عقیدہ ختم نبوت سے باخبر رہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں، ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ قادیانیت کے خلاف گزشتہ دو ماہ میں ضلع مردان میں تقریبا 600 پروگرامات ہوئے۔ تقریب کے آخر میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ملک و قوم کی سالمیت، استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یاد رہے کہ رستم میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ،سی ایم ہاؤس آنےکی دعوت