ویب ڈیسک: ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو بھیرہ سے کوٹ مومن، ایم تھری لاہور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کر دی گئی ہے۔
ماہر ماحولیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ سموگ سے بچے، بزرگ، خواتین اور امراض قلب کے افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، فضا میں کیمیکل کے ذرات موجود ہیں جس سے موذی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خطرناک سموگ میں لوگوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہئے، دوسری طرف گرم مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔ دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے کیونکہ دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے جس سے ناخوشگوار واقعات رعونما ہونے کا خطرہ ہے. ۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 ملتان سے سکھرتک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ سموگ کا دائرہ پنجاب سے نکل کر خیبر پختونخوا تک پھیل گيا ہے، آج رات کو بھی پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر جبکہ لاہور دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر رہا۔
ادھر شدید دھند کی وجہ سے ملتان کا فلائٹ آپریشن متاثر رہا اور حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ملتان کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سموگ اور انتظامی مسائل سے ملک بھر کی 34 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مسقط سے ملتان کی پرواز حد نظر کم ہونے پر اسلام آباد جبکہ جدہ سے ملتان پہنچنے والی نجی ائیر کی پرواز کو لاہور میں اتارا گیا۔
Load/Hide Comments