ملک بھر میں سموگ کی لہر

ملک بھر میں سموگ کی لہر برقرار، وبائی امراض میں‌اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سموگ کی لہر برقرار، لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج برقرار ہے۔ موجودہ صورتحال میں فضائی آلودگی اس قدر مضر صحت ہے، کہ کھلی فضا میں سانس لینا بھی محال ہو گیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور ملتان کے ساتھ ساتھ اب پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی سموگ کی لپیٹ میں آ گئے، کراچی سمیت دیگر علاقے بھی اسی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، ملتان آج بھی فضائی آلودگی میں سر فہرست ہے جہاں اے کیو آئی950 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس560 تک جا پہنچا ہے۔
فضائی آلودگی میں پشاور کا اے کیو آئی لیول بھی خطرناک شہروں کی لسٹ میں آ گیا ہے اور اس کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 597 جبکہ اسلام آباد کا 254 اور راولپنڈی کا اے کیو انڈیکس 284 کا ہندسہ چھونے لگا ہے۔
ملک بھر میں سموگ کی لہر برقرار رہنے اور اس میں اضافہ سے فضائی آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ سانس لینا بھی محال ہو گیا ہے، لاہور میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سموگ کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا 7شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس