پشاورشہر اور مضافات میں سموگ

پشاورشہر اور مضافات میں سموگ اور دھند کا راج، ائر کوالٹی انڈیکس 509 ریکارڈ

ویب ڈیسک: پشاورشہر اور مضافات میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے، ائر کوالٹی انڈیکس 509 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے کابل اور جی ٹی روڈ کے اطراف شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے، اس وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھند کے باعث ایم ون موٹر وے پشاور تا رشکئی بند کر دی گئی ہے، اس حوالے سے موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے، حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے کو بند کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پشاور کے مختلف علاقوں میں شدید سموگ اور دھند برقرار ہے، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لاہور اور ملتان کے بعد آلودہ ترین شہروں میں پشاور تیسرے نمبر پر آ گیا، پشاور میں ائر کوالٹی انڈیکس 509 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پشاورشہر اور مضافات میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے، ائر کوالٹی انڈیکس 509 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح سکول جاتے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سموگ اور دحند کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے حکام کو اس جانب توجہ دینی چاہئے.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کو برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی، پیوٹن