ویب ڈیسک: پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا تاہم احتجاج کے دوران معطل 800 اساتذہ بحال نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول ٹیچرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آج سے تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ ہڑتال کے باعث صوبہ بھر میں 800سے زائد پرائمری سکول ٹیچرز کو معطل کیا گیا تھا، اب تک ان کی بحالی کا اعلامیہ بھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔ محکمہ تعلیم نے آج تمام پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل کی نگرانی کیلئے ایس ڈی اوز اور اے ایس ڈی اوز کو ٹاسک حوالہ کردیا ہے ۔
منگل 5نومبر سے پرائمری سکول ٹیچرز نے احتجاج اور ہڑتال کے باعث سکولوں کا بائیکاٹ کردیا تھا 27ہزار سے زائد سکولوں میں 40لاکھ سے زائد طلباءو طالبات ایک لاکھ اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے تعلیم سے محروم تھے تاہم ہفتے کے روز کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی تھی جس کے بعد آج سے تمام سکول دوبارہ کھول دیئے جائیںگے۔
صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں ہڑتال کرنےوالے 800 سے زائد اساتذہ کو معطل کیا تھا اب تک ان اساتذہ کی اب تک بحالی کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا ہے، اساتذہ کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں پرائمری اساتذہ کو آئندہ گریڈ 14 میں بھرتی کرنے اورہیڈ ٹیچر کو گریڈ 16 دینے کے حوالے سے اٹھنے والے اخراجات پر رپورٹ تیار کرکے صوبائی حکومت کوارسال کی جائیگی۔
اس کے ساتھ ساتھ 13 ہزار اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے بھی جائزہ لیاجائیگا، اساتذہ کے ساتھ مزاکرات محکمہ تعلیم یا صوبائی حکومت نے نہیں کئے ہیں تاہم منتخب ممبران کی یقین دہانی پر محکمہ اپنی سفارشات مرتب کریگا۔
Load/Hide Comments