ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، جہاں کئی ریکارڈ ٹوٹ گئِے، وہیں 100انڈیکس 94ہزار کی بلندی پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتداء ہی میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہوفے کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، اس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس 94ہزار کی بلندی پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے 93 ہزار کی حد چھو لی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اب کاروباری ہفتے کا پہلا دن سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن ثابت ہوا، اور اس روز 100انڈیکس 94ہزار کی بلندی پر پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments