ویب ڈیسک: صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی میںہونے والے جلسہ کے دوران میں امریکی جھنڈا لہرانے والے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس اقدام کو مسترد کر دیا جبکہ اس عمل سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی امریکہ کا پرچم لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اور اس شخص کیخلاف انہوں نے سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ دہا ہے۔
یاد رہے کہ صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران ایک شخص نے امریکہ کے جھنڈے کو لہرانا شروع کیا تو قریب موجود پی ٹی آئی کارکنان نے اسے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں بھی دیں، تاہم وہ نہ مانا اور اپنے ہی خیال میں مست امریکی جھنڈا لہراتا رہا۔ بعد ازاں اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں، اس پر حکام کی جانب سے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments