ویب ڈیسک: صیہونیوں پر جنون سوار، زمین اور فضائی حملوں کے باعث لبنان اور غزہ میں 108 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل فورسز کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری اور خونیں وارداتوں کے دوران مزید 2روز میں 85فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ، لبنان اور شام میں حملے کیے، جہاں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر کیے جانے والے حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اس سے ایک روز قبل بھی وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا، اس دوران 49 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ ان دو ایام میں اب تک اسرائیلی حملوں سے 85 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمالی حصے کو بھِ نشانہ بنایا، اس کارروائی کے دوران 23 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملوں کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر 35 سے زائد شہری شہید ہو رہے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میںزخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی سینکڑوں میںہے، یاد رہے کہ صیہونیوں پر جنون سوار، زمین اور فضائی حملوں کے باعث لبنان اور غزہ میں 108 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments