ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے تھانہ بڈھ کی حدودمیں 12 سے 14 سالہ لڑکے کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ روئیل نامی لڑکے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے تھانہ بڈھ کی حدودمیں 12 سے 14 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید بتایا کہ مقتول گزشتہ روزغائب ہوا تھا، جبکہ آج قریبی علاقے سے اس کی نعش ملی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم عمرمقتول روئیل بھٹہ غریب آباد کا رہائشی ہے، مقتول کے خاندان کے مطابق ہماری کسی کیساتھ دشمنی نہیں ہے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش کاآغازکردیا۔
Load/Hide Comments