ڈونلڈ ٹرمپ نے ایری زونا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایری زونا کا میدان بھی مار لیا

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایری زونا کا میدان بھی مار لیا، تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایری زونا میں بھی فتح حاصل کرلی۔
ذرائع کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور نومنتخب صدر ٹرمپ نے ایری زونا کا میدان بھی مار لیا، اس ریاست میں‌ووٹوں کی گنتی 4 دن جاری رہی، جبکہ امریکہ کی پانسہ پلٹنے والی تمام 7 ریاستوں میں ریپبلکن ہی چھا گئی کسی بھی محاذ پر دوسری حریف جماعت کو کامیابی نہیں ملی۔
یاد رہے چند رو ز قبل ہی ریپبلکن امیدوار انتخابی معرکہ جیت کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے، تاہم بعض علاقوں سے اب بھی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری