ویب ڈیسک: ایک روزہ سیریز کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے، اس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مینجمنٹ کی جانب سے جوش فلپ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ ٹی 20 سکواڈ میں بھی برقرار رہیں گے، جوش فلپ کو کوپر کنولی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فلپ ون ڈے کپ کا میچ کھیلنے کے بعد برسبین میں ٹیم جوائن کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹر کوپر کنولی تیسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ایک روزہ میچز کی سیریز کو دیکھتے ہوئے کینگروز نے جارح مزاج کھلاڑیوں کی ٹیم میںشمولیت فوکس کر لی ہے.
پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا۔ اس کیلئے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے، 22 سال بعد کینگروز کو ان کے دیس میں ہرانے کے بعد رضوان الیون کے حوصلے بلند ہیں۔ یاد رہے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مینجمنٹ کی جانب سے جوش فلپ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments