پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک

پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چمپئن بن گیا

ویب ڈیسک: کرکٹ اور اولمپکس میں نمایاں کامیابی کے بعد کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، اس کے مطابق پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چمپئن بھی بن گیا۔ بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں پاکستان نے 1-12 سے متحدہ عرب امارات کوشکست دی، ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی۔
ایونٹ میں پاکستانی فتح پر میدان میں شائقین نے جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ کلاسک ٹورنامنٹ میں 9 ممالک نے شرکت کی۔ اس دوران کامیابی کے بعد پاکستانی پلیئرز نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ خوب جشن منایا اور میدان میں سجدہ شکرانہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب