جعفر ایکسپریس اور بولان میل

کوئٹہ دھماکہ کے بعد جعفر ایکسپریس اور بولان میل 4 روز کے لئے بند

ویب ڈیسک: کوئٹہ دھماکہ کے بعد جعفر ایکسپریس اور بولان میل 4 روز کے لئے بند۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔ کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے سٹیشن پردھماکا خودکش تھا۔
انہوں نے کہاکہ خودکش بمبار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملے کے لیے آئے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک مقدمے کیخلاف علی امین گنڈاپور کا عدالت سے رجوع