ایلون مسک کی دولت 300 ارب

ایلون مسک کی دولت 300 ارب ڈالرزسے تجاوزکرگئی

ویب ڈیسک: ایلون مسک کی دولت 300 ارب ڈالرزسے تجاوزکرگئی۔ دنیا کے نمبر ون امیر ترین شخص اوعرع ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایلون مسک کی دولت50 ارب ڈالرز اضافہ سے 313 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ ان منصوبوں پر نظرثانی کریں گے جن کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کو روایتی گاڑیوں کی جگہ دینے کا عمل سست رفتار ہو رہا ہے۔
ٹیسلا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپیس ایکس کو سپورٹ کرنے کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے اور اس کمپنی سے ایلون مسک کی دولت میں 82 ارب ڈالرز اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح نومنتخب امریکی صدر ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں جگہ بھی دینا چاہتے ہیں۔
53 سالہ ایلون مسک دنیا کے ابھی تک واحد شخص ہیں جن کی دولت300 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھو چکی ہے۔ یاد رہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت 300 ارب ڈالرزسے تجاوزکرگئی ۔

مزید پڑھیں:  زمبابوے نے تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو شکست دیدی