وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ پہنچ گئے

عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کرنے وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ پہنچ گئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال کے حل کے حوالے سے منعقد ہونے والے عرب اسلامک سمٹ میں وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دیدی