ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد

ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون، اسرائیلی جارحیت پر گفتگو

ویب ڈیسک: ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون، سربراہی اجلاس بلانے پر ان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا، اس کے ساتھ ہی اس موقع پر دونوں سربراہان کے مابین اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے غزہ اور لبنان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی، اس کے ساتھ ہی دیگر دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف جاری جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے مشترکہ عرب اسلامی فالو اپ سربراہی اجلاس بلانے کے سعودی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین اور لبنانی جمہوریہ سربراہی اجلاس کی کامیابی اور کامرانی کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون، سربراہی اجلاس بلانے پر ان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا، اس کے ساتھ ہی اس موقع پر دونوں سربراہان کے مابین اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  احساس اپنا گھر سکیم کے تحت بلاسود قرضہ کا معاہدہ طے، ایم او یو سائن