پیجر اور واکی ٹاکی حملوں

پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کی ذمہ داری اسرائیل نےقبول کرلی

ویب ڈیسک: لبنان میں 18 ستمبر کو ہونے والے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کی ذمہ داری 2 ماہ بعد اسرائیل نے قبول کر لی۔ ان واقعات میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پہلی بار لبنان میں ہونے والے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کمی ذمہ داری باضابطہ طور پر قبول کر لی۔ نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں واقعے کا اعتراف کر لیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو اجلاس میں بتایا کہ لبنان میں حملوں کا اصرار ان کی جانب سے کیا گیا تاہم اس دوران سابق وزیر دفاع ان حملوں کی مخالف کرتے رہے۔ 18ستمبر کو لبنان میں ہزاروں پیجر رکھنے والے افراد اور واکی ٹاکی استعمال کرنے والوں پر جاں لیوا حملے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے۔
اسرائیل کی جانب سے ان حملوں کی سرکاری طور پر ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا گیا تھا، تاہم حزب اللہ نے اسرائیل کو ہی پیجر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، یہ پیجر حملے لبنان میں غیر معمولی خوف و ہراس اور دہشت کا باعث بنے تھے، یہ حملے دو دن جاری رہے اور پیجر رکھنے والوں سمیت واکی ٹاکیز استعمال کرنے والے ہزاروں لبنانی ان حملوں میں نشانہ بنے تھے۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف دورے پر سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع