آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد

باجوڑ، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ شنگرگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ باجوڑ میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کے نتیجے میں موسم سرد ہو گیا۔
اس بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہونے کا واقعہ بھی رونما ہوا، جاں بحق افراد کی شناخت اسماعیل ولد صاحب اور حمزہ ولد ہارون کے نام سے ہوئی جو کہ چچا بھتیجا تھے۔

مزید پڑھیں:  وانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، تحقیقات شروع