ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا گرین انفراسٹرکچر میں اضافے کا فیصلہ، ماحولیاتی تبدیلی کیلئےصوبائی حکومت کےاقدامات کوبین الاقوامی سطح پرپذیرائی ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا گرین انفراسٹرکچر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سردار علی امین گنڈاپور سے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران وفد نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئےصوبائی حکومت کے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پرپذیرائی ملی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے وفد کو بتایا کہ ماحولیات، جنگلی حیات اور آبی ذخائر کا تحفظ پہلے سے ہی ترجیحی شعبے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ری چارج پاکستان پروگرام کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے زرعی زمینوں کو محفوظ اور آبی ذخائر کے تحفظ کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ صوبے میں 10ہزار ایکڑ اراضی کو سیلاب کے خطرات سے بچایا جائے گا۔ آبی ذخائر کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو اونچا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments