ویب ڈیسک: ضلع مردان میں 9 مئی کیسز میں تمام پارلیمنٹرین عدم ثبوت پر باعزت بری کر دیئے گئے۔
9 مئی کیس کی ایف آئی آر نمبر 832 تھانہ سٹی کیس میں سینئر سول جج مردان نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ معزز عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر تمام پارلیمنٹرین اور کارکنان کو باعزت طور پر بری کر دیا۔
ضلع مردان میں معزز عدالت کی جانب سے عدم ثبوت پر تمام پارلیمنٹرین بری کرتے ہوئے کیس کو خارج کر دیا گیا اور کیس میں ملوث 13 افراد کو بری کر دیا۔ کیس میں وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی سمت 8 ایم پی ایز شامل تھے۔
Load/Hide Comments