ویب ڈیسک: ضلع سوات میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری کے ساتھ موسم سرد ہو گیا، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ٹھنڈی ہواوں سے لوگوں نے گرم ملبوسات اوڑھنا شروع کر دیں۔
سوات کے بالائی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ دوسری طرف ضلو سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا جبکہ اس کےساتھ خشک میوہ جات کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔ ادھر ضلع صوابی میں کالے بادلوں نے رنگ جمایا شروع کر دیا۔ ہر طرف اندھیرا چھا گیا، طوفانی بارش کے ساتھ تحصیل رزڑ کے بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی اور موسم سرد ہوگیا۔
Load/Hide Comments