چینی شہریوں پر حملے میں ملوث

کراچی، چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: کراچی ائیرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ اس کے علاوہ ان کے دو سیوکت جار بھی زیر حراست لے لئے گئے ہیں جن میں ایک رکشہ ڈرائیور اور دوسرا بینک ملازم ہیں۔
صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3دہشتگرد گرفتارکر لئے گئے، انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی سے خریدی گئی اور اس کیلئے رقم کی ادائیگی نجی بینک کے ذریعے کی گئی، حملے کی سہولت کاری میں رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم شامل تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملے میں دو چینی شہری ہلاک ہوئے، اس دھماکے کے بعد پولیس کو دھماکہ کی جگہ سے ایک گاڑی کا چیسس اور نمبر پلیٹ ملی، اور حملہ آور شاہ فہد کی شناخت فنگر پرنٹس سے کی گئی۔
سندھ کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی سے خریدی گئی، جس کی ادائیگی ایک نجی بینک کے ذریعے کی گئی، اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان دانش، گل رحمان اور بشیر زید ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ دو ملزمان فرحان اور محمد سعید بھی حملہ آور کے سہولت کار ہیں، یہ دونوں رکشہ ڈرائیور کے ساتھ تھے، سہولت کاری میں سعید علی اور بینک ملازم بلال بھی شامل تھے۔
ان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملزم جاوید نے ائیرپورٹ کے ا ندر سے چائینز کے باہر نکلنے کی فون پر اطلاع دی، ملزم جاوید حملہ آور سے رابطے میں تھا، ملزم جاوید عرف سمیع ائیرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے، حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار خاتون کو بھی دھر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئَے پولیس نفری بڑھنے کا فیصلہ