آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ

آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا، ایف بی آر سے مذاکرات شروع

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا ہے اور آتے ہی مشن نے ایف بی آر سے مذاکرات شروع کر دیئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا ہے جو کہ 15 نومبر تک یہاں قیام کرے گا، اس دوران عالمی مالیاتی فنڈ کو پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے خدوخال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ہوم ورک پر کام جاری ہے، جس میں ٹیکس ریونیو، تاجر دوست سکیم اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات وغیرہ شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ منی بجٹ کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا جائَے گا، وفد کو صوبائی سطح پر زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ میں پیش رفت سے بھی بریفنگ دی جائَے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاکستان آئے وفد کو 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے انتظامات سے بھی آگاہی دی جائے گی۔
یاد رہے کہ موجودہ پروگرام کا پہلا اقتصادی جائزہ مارچ 2025 میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم، پہلی بار1لاکھ 7ہزار پوائنٹس کی حد عبور